لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا 

لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا 

لاہور : کورونا وبا میں اچانک تیزی آنے کے بعد لاہو رکے چار اہم ترین ہسپتالوں ہنگامی الرٹ جاری کردیا ہے ، محکمہ صحت پنجاب نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد لاہور کے اہم ہسپتالوں میں الرٹ جاری کردیا ہے .

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ایکسپوفیلڈ کو دوبارہ فعال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن میں تحریر کیا گیا ہے کہ ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 2 کو کورونا مریضوں کے لیے فوری فعال کردیا جائے، آکسیجن کی کمی کا سامنا کرنے والے مریض فیلڈ ہسپتال میں داخل ہوں گے ۔

لاہور کے 4 بڑے ہسپتالوں کو ہائی ڈیپنڈینسی یونٹس اور آئی دی یو فعال رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ، مراسلہ کے مطابق میو ہسپتال ، سروسز ہسپتال ، جناح ہسپتال اور لاہور جنرل ہسپتال کو کورونا کیسز کے لیے تیار رہنے کی ہدایات کی گئی ہے ۔ 

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 55 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ، مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 260 ہوگئی ہے ۔ 

نیشنل کمانڈر اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کے مزید تین ہزار دو باسٹھ  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 تک پہنچ چکی ہے ۔