ایران کی جانب سے جوابی حملے کا خدشہ، اسرائیلی ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ

ایران کی جانب سے جوابی حملے کا خدشہ، اسرائیلی ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ

تل ابیب: شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد ایرن کی جانب سے جوابی حملے کے خدشے پر اسرائیل نے اپنا ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کردیا ہے۔

شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کے بعد اسرائیل نے ایران کی جانب سے ردعمل کا خدشہ ظاہر کردیا۔اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ ایرانی ردعمل کے خدشہ کے پیش نظر اسرائیل نے ایئر ڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کردیا ہے۔

اسرائیلی اخبار نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ریزرو فوجی بھی طلب کرلیے ہیں۔اخبار نے اپنے بیان میں کہا کہ حزب اللّٰہ یا حوثیوں کے بجائے ایران کے براہ راست میزائل حملے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور حزب اللہ دونوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دمشق میں ایران کے سفارت خانے کے ساتھ واقع قونصلر عمارت پر حملے کے لیے اسرائیل کو  ضرور سزا دی جائے گی۔

ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ قونصلر عمارت پر حملے میں 13 افراد ہلاک ہوئے، جس میں تہران کے سفیر کے مطابق، اسرائیلی ایف 35 جیٹ طیاروں نے سفارت خانے سے ملحقہ پانچ منزلہ قونصلر عمارت کو 6 میزائل داغے گئے۔

اس حملے میں شام میں اسلامی انقلابی گارڈ کور کے سب سے اعلیٰ اہلکار محمد  رضا زاہدی، ان کے نائب اور پانچ   آئی آر جی سی کے دیگر افسران،اور حزب اللہ دہشت گرد گروپ کا کم از کم ایک رکن بھی ہلاک ہوا تھا۔ 

خیال رہے کہ اسرائیل نے اس حملے کی تصدیق اب تک نہیں کی ہے۔

مصنف کے بارے میں