منی پور میں پھر فسادات شروع، دو گروپوں میں تصادم میں 13 افراد مارے گئے 

منی پور میں پھر فسادات شروع، دو گروپوں میں تصادم میں 13 افراد مارے گئے 

گوہاٹی : منی پور میں پھرفسادات شروع ہوگئے۔دو گروپوں میں تصادم میں 13 افراد مارے گئے۔   

یہ پیش رفت سرحدی ریاست میں نسلی جھڑپوں کے سات ماہ بعد ہوئی ہے جس میں 180 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ منی پور میں دو نامعلوم عسکریت پسند گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس اہلکاروں کے مطابق  لاشوں پر  گولیوں کےنشانات تھے یہ لاشیں منی پور کے ٹینگنوپال ضلع کے ایک گاؤں سے ملی ہیں۔

ماضی میں ہونے  والے منی پور فسادات کو   وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومتی ریاست میں ایک غیر معمولی سکیورٹی ناکامی کی نشاندہی کی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں