عام انتخابات: سیکیورٹی خدشات، انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

عام انتخابات: سیکیورٹی خدشات، انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ
سورس: file

کوئٹہ: نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبےبھرمیں حساس پولنگ بوتھ والے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر بند رہے گی۔

 نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے مطابق عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اسی کے پہیش نظر عام انتخابات کے دن حساس پولنگ بوتھ والے علاقوں میں انٹنٹ سروسز بند کرنے کا فیصؒہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ دہشتگرد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کمیونیکیشن مقاصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔


 جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر تربت، مچھ اور چمن میں الیکشن تک انٹرنیٹ کی رسائی بند رہے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف جماعتوں کے امیدواروں اور دفاتر کو حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بلوچستان حکومت نےسیکورٹی خدشات کے پیش نظر  انتخابی جلسوں اور  اجتماعات پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔

مصنف کے بارے میں