ای ایم ایس انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام کرے گا، نتائج کب تک آئیں گے حتمی وقت دینا ممکن نہیں: پراجیکٹ ڈائریکٹر کرنل سعد 

ای ایم ایس انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام کرے گا، نتائج کب تک آئیں گے حتمی وقت دینا ممکن نہیں: پراجیکٹ ڈائریکٹر کرنل سعد 

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے پراجیکٹ ای ایم یو کرنل (ر) سعد نے کہا ہے کہ ہم نے پوری محنت کے ساتھ الیکشن مینجمنٹ سسٹم پراجیکٹ بنایا ہے امید ہے 8 فروری کو یہ پراجیکٹ صحیح کام کرے گا۔ آر اوز کو سیٹلائٹ کنکشن بھی دیے گئے ہیں۔ 

میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ ای ایم ایس کی مالیت ابھی بتانا مشکل ہے، 3600 آپریٹرز کو ٹریننگ دی گئی ۔ سیکیورٹی کے انٹرنیشنل سٹینڈرڈز اپنائے گئے ہیں،نتائج کب تک آئیں گے اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر بڑا اعتماد ہے، ای ایم ایس کے کافی تجربات بھی کرچکے ہیں، تین ہزار لیپ ٹاپ کا انتظام کیا ہے ۔اس سسٹم کو چلانے کے لئے پرائیویٹ نیٹ ورک بنایا ہے۔ یہ سسٹم انٹرنیٹ کے بغیر بھی کام کرے گا۔ 

 کرنل (ر) سعد نے کہا کہ این اے 197 کے خط پر ریٹرننگ افسر سے تفصیلی بات ہوئی۔ این اے 197 کے ریٹرننگ افسر نے ہیلپ لائن کی بجائے ڈی آر او کو خط لکھ دیا،این اے 197 کے ریٹرننگ افسر کے ای ایم ایس پر خدشات کو حل کردیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں