پاک بحریہ و میری ٹائم سکیورٹی  نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچالی

 پاک بحریہ و میری ٹائم سکیورٹی  نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچالی
سورس: File

کراچی :پاک بحریہ و میری ٹائم سکیورٹی نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچالی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کو سمندر میں پھنسی ’ساس فائیو‘ نامی کشتی کی کال موصول ہوئی۔  جس کا انجن فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا تھا۔


کشتی میں 9 بھارتی شہری گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے سمندر میں پھنسے ہوئے تھے۔ اطلاع ملنے پر پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کشتی کی سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ اور پی ایم ایس ایس کشمیر کو مامور کیا۔


پی ایم ایس ایس کشمیر نے مصیبت زدہ کشتی کو تلاش کر کے تکنیکی مسئلہ دور کیا اور عملے کو طبی امداد فراہم کی۔ فنی خرابی دور ہونے کے بعد کشتی اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگئی جو 4 فروری کو بھارتی بندرگاہ دابھول سے شارجہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔


پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ مہارت کو کشتی کے عملے نے سراہا۔

مصنف کے بارے میں