کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی نے گوادر کے لیے 5 ہزار سولر سسٹم فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر سر فراز بگٹی نے کہا کہ چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے سولر سسٹم فراہم کیے، جو گزشتہ کئی ماہ سے گوداموں میں پڑے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر سی پیک کا دل ہے اور وہاں کی عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ گوادر کے لیے پانچ ہزار سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہاں کے عوام کی زندگی میں بہتری لائی جا سکے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور ہم اب کسی پر انحصار نہیں کریں گے، تمام پروجیکٹس کو خود ہی مکمل کریں گے۔