اسلام آباد کے ہسپتالوں کی سولر انرجی پر منتقلی کا آغاز: پمز اور پولی کلینک پہلے فیز میں شامل

اسلام آباد کے ہسپتالوں کی سولر انرجی پر منتقلی کا آغاز: پمز اور پولی کلینک پہلے فیز میں شامل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دارالحکومت کے ہسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کا آغاز پمز ہسپتال اور پولی کلینک سے ہوگا، جنہیں پہلے فیز میں سولر توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، پمز اور پولی کلینک کی سولرائزیشن کے لیے وزارت صحت نے دونوں اسپتالوں سے منتقلی کا منصوبہ طلب کرلیا ہے، جو آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت، پمز اور پولی کلینک کی ایمرجنسی، او پی ڈی بلڈنگ اور وارڈز سولر انرجی پر منتقل ہوں گے، جس سے ان اسپتالوں کے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

یہ اقدام خاص طور پر ماضی میں پمز اور پولی کلینک کی بجلی کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہونے والی بندشوں کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔