عدلیہ، فوج اور الیکشن کمیشن کے خلاف مہم پر کارروائی ہوگی: پنجاب میں انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

عدلیہ، فوج اور الیکشن کمیشن کے خلاف مہم پر کارروائی ہوگی: پنجاب میں انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ عدلیہ ، فوج ، الیکشن کمیشن اور ملکی سلامتی کے خلاف مہم پر کارروائی کی جائے گی ۔ رشوت اور لالچ سے انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی ۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدوار آئین و دستور کے خلاف مہم سے گریز کریں ۔امیدوار کسی وفاقی و صوبائی سرکاری ملازم کے ذریعہ انتخابی عمل پر اثرانداز نہ ہوں ۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم پر مقرر حد سے زائد اخراجات اٹھانے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو انتخابی عمل میں خواتین کی شرکت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

صدر ،وزرا اور دیگر عہدے دار کسی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گے۔ الیکشن کمیشن کی بھی تذلیل نہیں کی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں