ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  میں 8 دہشت گرد ہلاک

 ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  میں 8 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

 آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 8 دہشت گرد جہنم واصل ہوے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے ، دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے ، مرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن اور دیگر بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ 

،آئی ایس پی آر  کامزید کہنا تھا کہ علاقے میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن اپریشن جاری ہے۔ 

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہسکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مصنف کے بارے میں