اٹارنی جنرل کو بھی فارغ کر دیا گیا

اٹارنی جنرل کو بھی فارغ کر دیا گیا

کرا کس :اٹارنی جنرل کو بھی فارغ کر دیا گیا ،وینزویلا کی اسمبلی نے اپنے پہلے ہی اجلاس میں خاتون اٹارنی جنرل لوئیسا اورٹیگا کو ان کے منصب سے فارغ کر دیا۔ لبنانی نژ اد طارق ولیم صَعب کو وینزویلا کا نیا اٹارنی جنرل مقرر کر دیا ہے۔ 

قبل ازیں اورٹیگا نے ٹویٹ کیا تھا کہ ان کے دفتر کو فوج نے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ اورٹیگا، صدر نکولس مادورو کی سخت ترین ناقدوں تصور کی جاتی ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں فوج کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

وینزویلا کی خا تو ن اٹارنی جنرل اپنے منصب سے فارغ

وینزویلا کی سابق اٹارنی جنرل نے 2 اگست کو اعلان کیا تھا کہ وہ 30 جولائی کے پارلیمانی انتخابات میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کی بھرپور تفتیش کریں گی۔

پارلیمنٹ کے انتخابی عمل کو متنازعہ خیال کیا جاتا ہے اور بین الاقوامی برادری اس کی مذمت کر چکی ہے۔ عالمی برادری کا خیال ہے کہ صدر نکولس مادورو اپنی قوت بڑھانے کے لیے ملکی اداروں کو اپنا کھلونا بناتے جا رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں