منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، غیر قانونی پناہ گزین گرفتار ، اربوں روپے مالیت کی منشیات، تیل و دیگر اشیا برآمد

منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، غیر قانونی پناہ گزین گرفتار ، اربوں روپے مالیت کی منشیات، تیل و دیگر اشیا برآمد
سورس: file

اسلام آباد: پاکستان کوسٹ گارڈز کا غیر قانونی پناہ گزین اور منشیات کی سمگلنگ کے خلاف بڑےکریک ڈاؤن کے دوران جیونی سے لیکر حب تک مختلف کارروائیوں کے دوران غیر قانونی پناہ گزین گرفتار ، اربوں روپے مالیت کی منشیات، تیل، روزمرہ کے استعمال کی اشیاء بھی برآمد  ہوئیں۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے ضلع گوادر کے علاقوں جیونی اور پسنی سے سمندر کے ذریعے منشیات اور اسمگل ہونے کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی کھیپ اور دیگر اشیاء برآمد کرلیں۔

 مختلف مقامات میں چیکنگ کے دوران 6 غیر مقامی افراد گرفتار، 1 کلوگرام آئیس، 8568 کلوگرام سپاری, 95 کاٹن سگریٹ, 2151 کلوگرام کپڑا، 1150 کلوگرام کیمیکل، 2151 کاٹن اور سینکڑوں ٹنز دیگر اشیاء کے ساتھ 19380 لیٹرز پٹرول، 62790 لیٹرز ڈیزل برآمد کرلیا گیا۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے 53 سپیڈ بوٹس، 3900 لیٹر ڈیزل، 5660 لیٹر پٹرول اور دیگر سامان قانونی کارروائی کے بعد ان کے مالکان کے حوالے کیا، پاکستان کوسٹ گارڈز نے سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کی بھی مدد کی۔

مصنف کے بارے میں