لاہور:وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی ایف آئی اے کو انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔
وزیر داخلہ نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سائبر کرائمز کے خلاف بھی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کی کارروائیوں کو سختی سے روکا جائے گا اور چاروں صوبوں میں بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی سائبر سیکیورٹی کے چیلنجز کے مقابلے کے لیے این سی سی آئی اے کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ کی انسانی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
