دبئی: متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران گداگروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے تحت 127 بھکاری گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ان کے قبضے سے 50 ہزار درہم برآمد کیے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے انسداد گداگری مہم کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں میں دبئی میں 2 ہزار سے زائد گداگر گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن کے مطابق سخت اقدامات کے باعث گداگروں کی سالانہ تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
رمضان المبارک کے دوران انسداد گداگری کے لیے ایک جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت مشتبہ مقامات پر گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔