کورونا ویکسین لگوانے پر بینائی لوٹ آئی، بھارتی خاتون کا دعویٰ  

Corona vaccine restores sight, claims Indian woman
کیپشن: فائل فوٹو

نئی دہلی: ایک انڈین خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے سے اس کی بینائی لوٹ آئی ہے۔ یہ حیرت انگیز دعویٰ کرنے والی خاتون کا تعلق بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے ہے۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ کرنے والی خاتون کا نام متھورا بانی بیڈو ہے۔ انہوں نے بتیا کہ تقریباً 9 سال پہلے ان کی آنکھوں میں موتیا اتر آیا تھا جس کے بعد دھیرے دھیرے ان کی مکمل بینائی چلی گئی۔ انھیں کورونا ویکسین لگوانے سے پہلے کچھ نظر نہیں آتا تھا۔

متھورا بانی بیڈو نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے حکومت کی ہدایت پر عالمی وبا کے مرض سے بچنے کیلئے جیسے ہی کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی ان کی بینائی آہستہ آہستہ واپس لوٹنا شروع ہو گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے ایک معمر شہری اروند سونار نے دعویٰ کیا تھا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ان کے جسم سے لوہے سے بنی چیزیں چپکنا شروع ہو گئی ہیں۔