سویڈش حکومت  بتائے  ایسا واقعہ کیوں ہونے دیاگیا؟ کل ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد اظہار یکجہتی کیاجائے گا،دنیا کو بتانا ہے آئندہ کسی نے ایسی حرکت کی تو پھر ہم سے گلہ نہ کرے: شہباز شریف

سویڈش حکومت  بتائے  ایسا واقعہ کیوں ہونے دیاگیا؟ کل ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد اظہار یکجہتی کیاجائے گا،دنیا کو بتانا ہے آئندہ کسی نے ایسی حرکت کی تو پھر ہم سے گلہ نہ کرے: شہباز شریف

اسلام آباد : وزیر اعظم شہبا زشریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب میں کہا کہ سویڈن میں قر آ ن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔  سویڈن واقعہ سے  مسلمانوں کے دل دکھے ہیں۔ پاکستان سویڈن واقعہ کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ اسلام کے خلاف جان بوجھ کر آگ بڑھکائی جارہی ہے۔

پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف  نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ میں دکھی دل کے ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ گزارش ہے ایسی مذموم حرکات کو روکنے کے  لیے کمیٹی قائم کی جائے۔

کمیٹی ایسی کارروائیوں کو روکنے کے لیے عمل کرے۔قرآن کریم کی بے حرمتی پر بھر پور احتجاجی ریلیاں نکالیں جائینگی۔امت مسلمہ کو مشترکہ طور پر احتجاج  کرنا ہوگا۔اقوام متحدہ میں اس عمل کا شدید احتجاج کیا جائے۔

 ایسی مذموم حرکتوں کے خاتمے کے لیے کمیٹی قائم ہونی چاہئے۔اس واقعے سے عالم اسلام میں شدید غم وغصےکی لہر ہے۔ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ ہمیں اس خبیث شخص کی خباثت کو نشان عبرت بنانا چاہئے۔ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر احتجاج کریں۔سویڈش حکومت کی مذمت کافی نہیں بتائیں کہ ایسا واقعہ کیوں ہونے دیاگیا۔ ملک بھر میں کل نماز جمعہ کے بعد اظہار یکجہتی کیاجائے گا۔او آئی سی اس کے لیے سب سے بہترین فورم ہے۔ دنیا کو بتانا ہےکہ آئندہ کسی نے اگر ایسی حرکت کی تو پھر ہم سے گلہ نہ کرے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ  سویڈن میں چند ماہ پہلے بھی ایسا واقعہ ہوا تھا۔پارلیمنٹ میں کمیٹی بنائی جائے جو دنیا بھر کے فورم میں سفارشات پیش کرے۔پوری دنیا کو بتایا جائے اسی کسی صورت  برداشت نہیں کیا جائے گا۔اسلام کے خلاف آگ بڑھتی جارہی ہے۔اربوں مسلمانوں کے دل اس واقعے پر دکھی ہیں۔قرار داد پاس کرائیں گے اور اس کو سویڈن کی حکومت کے حوالے کریں گے۔ پوری اسلامی د نیا کوبے حرمتی پر آواز بلند کرنا ہوگی۔

مصنف کے بارے میں