پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی , 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی، کاروبار روک دیاگیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی , 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی، کاروبار روک دیاگیا

کراچی :پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی شدید مندی دیکھنے کو ملی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 3,297 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 499 کی سطح پر آ گیا ہے۔

بعدازاں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ مندی کا رجحان رہا، ایک ہی روز میں 6 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 6153 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 1,800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 793 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ تاہم، دن کے اختتام پر اچانک مندی چھا گئی اور 100 انڈیکس 146 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 791 پر بند ہوا۔

مصنف کے بارے میں