لاہور میں نابینا افراد ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر

لاہور میں نابینا افراد ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر
کیپشن: protest lahore blind person نابینا افراد لاہور میں احتجاج

لاہور:لاہور میں نابینا افراد کا ایک مرتبہ پھر احتجاج ، قوت بصارت سے محروم افراد نے کلمہ چوک میں میٹروبس کا ٹریک بند کر دیا ، شام کو وزیراعلی ہائوس کے باہر دھرنا دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نابینا افراد اپنے مطالبات کے لئے ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر نکل آئے ، کلمہ چوک پہنچ کر میٹرو بس کا ٹریک بلاک کر دیا جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

نابینا افراد کو کلمہ چوک سے منتشر کیا گیا تو وہ وزیراعلیٰ ہائوس پہنچ گئے اور دھرنا دے کر نعرے بازی شروع کر دی۔

نابینا افراد کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے اندر جانے کی کوشش میں ہاتھا پائی اور دھکم پیل بھی ہوئی ، پولیس کے تشدد سے دو مظاہرین زخمی ہو گئے۔

مظاہرین فیروز پورروڈ پر آ گئے اور ٹریفک بلاک کر دی ، پولیس نے نابینا افراد کو پکڑا اور گاڑیوں میں ڈال کر لے گئے ، یوں احتجاج ختم ہو گیا۔