پچھلے10ماہ سےپاکستانی کرنسی کی قدربڑھی، بہترین حکومتی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام آرہا ہے، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

 پچھلے10ماہ سےپاکستانی کرنسی کی قدربڑھی، بہترین حکومتی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام آرہا ہے، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بہترین حکومتی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہو رہا ہے۔ پچھلے10ماہ سےپاکستانی کرنسی کی قدربڑھی ہے۔

اسلام آباد میں منعقد پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بہترین حکومتی معاشی پالیسیوں سےمعیشت  میں استحکام آرہاہے۔پچھلے10ماہ سےپاکستانی کرنسی کی قدربڑھی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، ہمیں ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے، توانائی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا کام پالیسی فریم ورک دینا ہے، وقت آگیاہےپرائیویٹ سیکٹرکولیڈکرناچاہیے۔نجی شعبےکو آگے، وزرا اور بیوروکریٹس کو پیچھے بیٹھنا چاہیے۔ معاشی اصلاحات ہمارا ایجنڈا ہے، بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ نجی شعبہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے،تاجروں اور سرمایہ کاروں کی معاونت کیلئے وزارت خزانہ  ہمہ وقت  موجود ہے۔

فاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیرپٹرولیم مصدق ملک نےکہا کہ سعودی عرب سےملکرتجارتی روابط آگےبڑھائیں گے۔

پاکستان میں معدنیات کے ذخائر پر سعودی عرب کوسرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔سعودی عرب نے حالیہ برسوں میں تیزی سے ترقی کی ہے، پاکستان کے پاس ہنر مند افرادی قوت کی کوئی کمی  نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں