اٹھارویں ترمیم سے مجھے بلیک میل نہیں‌ کیا جاسکتا، فیصل واوڈا

اٹھارویں ترمیم سے مجھے بلیک میل نہیں‌ کیا جاسکتا، فیصل واوڈا
کیپشن: فوٹو فائل

پشاور: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہ کہا ہے کہ 18ویں ترمیم سے مجھے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا ہے، چوری نہیں رکے گی تو کام آگے نہیں چل سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ کے پی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، فیصل واوڈا نے کہا کہ جنگی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، خیبرپختونخوا کی عوام کو ان منصوبوں سے فائدہ ہوگا، قانون کے اندر رہتے ہوئے تیز کام کررہے ہیں۔


فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب عمران خان کا ایک زبردست فیصلہ ہے، کے پی حکومت کو واٹر کارپوریشن سے بھی ہر طرح تعاون ملے گا، مجھے فنڈ، پیسے کی پرواہ نہیں ہے جو کام آج ہوا وہ پانچ سال سے رکا ہوا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فنڈز کی راہ میں نواز شریف حکومت رکاوٹ تھی، واپڈا اگر غیر متوازن ہو تو پورا پاکستان غیرمتوازن ہوگا، 18ویں ترمیم کے بعد میرا مختصر نہیں بہت بڑا کردار ہے۔