قومی ٹیم متحد ، کرکٹ دشمن فضول کہانیاں اڑا رہے ہیں،  پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی سٹے بازی میں شامل نہیں:ذکا اشرف

  قومی ٹیم متحد ، کرکٹ دشمن فضول کہانیاں اڑا رہے ہیں،  پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی سٹے بازی میں شامل نہیں:ذکا اشرف

بہاولپور:پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف  کاکہنا ہےکہ  قومی ٹیم متحد ہے، کرکٹ دشمن فضول کہانیاں اڑا رہے ہیں۔ذکا اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  قومی کرکٹ ٹیم متحد ہے کوئی لڑائی نہیں ہوئی، کرکٹ دشمن فضول کہانیاں اڑا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپنر نے گزشتہ میچ میں کمال کی کارکردگی دکھائی ہے۔ فخر زمان کو شاندار پرفارمنس پر 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہمارے کرکٹرز کو بہت کم پیسے ملتے ہیں، میں نے کرکٹرز کے کنٹریکٹ منی میں اضافہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بابر اعظم سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، میری نیک خواہشات کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، میں اپنے کرکٹرز کے ساتھ مشاورت کر کے چلتا ہوں۔ذکا اشرف نے یہ بھی کہا کہ میں نے انضمام الحق کو ملاقات کےلیے بلایا تھا، انہوں نے آنے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی سٹے بازی میں شامل نہیں، ٹیم میں تبدیلیوں سے متعلق ورلڈکپ کے بعد ٹیکینکل ٹیم سے مشاورت ہوگی۔ شاہد آفریدی بھی بڑا نام ہے وہ بڑے کرکٹر ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں