ایران کے حملے کا خطرہ، اسرائیل نے 28 سفارتی مشن بند کردیے

ایران کے حملے کا خطرہ، اسرائیل نے 28 سفارتی مشن بند کردیے

تل ابیب : دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد اسرائیل نے مختلف ممالک میں اپنے 28سفارتی مشن بند کردیئے ہیں ۔ مصر، اردن، بحرین، مراکش، ترکمانستان ، ترکیہ اور دیگر ممالک میں سفارتی مشن بند کیے گئے ہیں۔

یک امریکی اہلکار نے برطانوی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں ایران خطے میں اسرائیل یا امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانے کے ممکنہ حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ ہم یقینی طور پر چوکنا ہیں۔

سی این این کے مطابق آئندہ ہفتے حملہ ہو سکتا ہے۔ امریکا ہائی الرٹ ہے، دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد ایران نے کہا کہ وہ فیصلہ کن ردعمل کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ 

سی این این کے مطابق شام میں قونصل خانے پر حملے کے خلاف ایران اسرائیلی سفارتی مرکز نشانہ بنا سکتا ہے۔ حملوں میں ڈرونز کے ساتھ کروز میزائل بھی استعمال کرسکتا ہے۔اسرائیلی حکام نے ایران کی دھمکیوں کے باعث مختلف ممالک میں تقریباً 28 سفارتی مشن بند کر دیے ہیں۔

اسرائیلی ذریعے نے تاس کو بتایا کہ اسرائیلی سفارتخانوں کے انخلا کی خبریں غلط ہیں۔ اسکائی نیوز عربیہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حکومت نے ایران کی دھمکیوں کے بعد دنیا بھر کے ممالک میں 28 سفارت خانوں کی کارروائیاں معطل کر دی ہیں۔ایران کی جانب سے دمشق میں اپنے قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دینے کی دھمکی کے بعد 28 سفارتی مشن بند کر دیے گئے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں