پاکستان کی معروف شخصیات اور انکی شریک حیات کے درمیان عمروں کا کتنا فرق ہے ؟

پاکستان کی معروف شخصیات اور انکی شریک حیات کے درمیان عمروں کا کتنا فرق ہے ؟

کراچی :پاکستانی کی معروف شخصیات اور ان کی شریک حیات کی عمروں کے بارےمیں کم لو گ ہی جانتے ہیں ۔ لیکن آج ہم آپکو کو بتاتے ہیں کون سے معروف شخصیت کی عمر اس کی شریک حیات سے زیادہ یا کم ہے .

۔ کرکٹ کی دنیا کے عالمی شہرت یافتہ سپر سٹار وسیم اکرم اور ان کی آسٹریلوی بیگم شنیرا اکرم، جو اب پاکستانی ہو چکی ہیں، بھی ایک ایسی ہی مثال ہیں۔ وسیم اکرم کی عمر 51 سال جبکہ ان کی اہلیہ شنیرا کی عمر 34 سال ہے ۔


۔فلم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مشہور جوڑے صائمہ اور سید نور کی عمر کا فرق بھی کافی زیادہ ہے۔ فلم ڈائریکٹر سید نور 66 برس کے ہو چکے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ صائمہ کی عمر 50 سال ہے۔


۔کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے ایک اور سپر سٹار شعیب اختر ہیں جن کی عمر 41 سال ہے جبکہ ان کی اہلیہ رباب خان ان سے 20 سال چھوٹی ہیں، یعنی ان کی عمر 21 سال ہے ۔


۔شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والا ایک اور مشہور جوڑا دانش تیمور اور عائزہ خان ہیں۔ دانش کی عمر 34 سال جبکہ ان کی اہلیہ عائزہ کی عمر 26 سال ہے ۔


۔اداکار فرحان سعید اور مشہور اداکارہ و ماڈل عروہ حسین بھی ایک اور ایسا مشہور جوڑا ہیں جن کی عمروں میں واضح فرق ہے۔ فرحان 33 سال کے ہیں جبکہ عروہ کی عمر صرف 26 سال ہے ۔


۔اسی طرح موسیقار اور شاعر گوہر ممتاز کی عمر 36 سال ہے لیکن ان کی اہلیہ مشہور ماڈل انعم احمد کی عمر صرف 23 سال ہے.