غزہ جنگ بندی پر بات چیت کا نیا دور قاہرہ میں شروع، اسرائیل بھی شریک ہوگا

غزہ جنگ بندی پر بات چیت کا نیا دور قاہرہ میں شروع، اسرائیل بھی شریک ہوگا

قاہرہ:قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت کا نیا دور شروع ہوا ہے۔ قاہرہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کا وفد قاہرہ مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ 

اسرائیلی حکام کے مطابق غزہ تنازع اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر مذاکرات کے دور میں اسرائیلی وفد شریک ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق قاہرہ مذاکرات میں حماس کا وفد بھی شامل ہو رہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مذاکرات میں سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز  اور قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان شریک ہوں گے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق مصر میں غزہ کی جنگ بندی مذاکرات آج دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سی آئی اے چیف ولیم برنز اور قطر کے وزیراعظم شیخ محمد قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں