اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات شروع ہونے کا امکان

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات شروع ہونے کا امکان

واشنگٹن: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات شروع ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق جنگ بندی کی ثالثی کیلئے قطر میں بات چیت آج متوقع ہے۔

 اسرائیلی مذاکراتی وفد میں موساد کے سربراہ بھی شامل ہوں گے، اسرائیل کا جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر غور جاری ہے۔


امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ معاہدہ ممکنہ طور پر تین مرحلوں پر مشتمل ہوگا، پہلے مرحلے میں 350 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 35 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ہوگی، جس کے بعد غزہ سے انخلاء اور محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
 

مصنف کے بارے میں