کرکٹ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

کرکٹ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج  کراچی میں کھیلا جائے گا۔

میچ آج شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا اور نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان ہونیوالی ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کے کلین سوئپ کے بعد اب پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہتر نتائج کیلیے پر امید ہے۔

 پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل دونوں ٹیموں نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی ۔

پاکستان کی کپتان ندا ڈار کہتی ہیں کہ ون ڈے سیریز میں پاکستان اچھا نہیں کھیل سکا لیکن ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا رکارڈ بہتر ہے اور ٹیم اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز کہتی ہیں کہ ون ڈے سیریز کی جیت کے مومینٹم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل دونوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی بھی کی ۔

واضح رہے کہ پانچ میچز کی سیریز 26 اپریل سے 3 مئی تک جاری رہے گی۔

مصنف کے بارے میں