آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کل لاہورمیں ہوگی

 آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کل لاہورمیں ہوگی

لاہور: آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کل لاہورمیں ہوگی۔ دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی  ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کل لاہورمیں ہوگی۔ ٹرافی کو سہ پہر میں میڈیا سیشن کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھا جائے گا۔

پاک نیوزی لینڈ کے آخری ٹی ٹوینٹی کےدوران میگا ایونٹ کی اس ٹرافی کا قذافی سٹیڈیم کا چکر بھی پروگرام کا حصہ ہے ۔  کل  صبح لاہور کے تاریخی مقامات کا ٹور بھی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے بعد ایبٹ آباد میں ٹرافی کا ٹور شامل تھا۔

اسلام آباد کے تفریح مقامات پر ٹرافی کے ساتھ فینزنے تصاویر اور سیلفیاں بھی بناکر ان لمحات کو یادگار بنایا۔آئی سی سی ورلڈکپ کا میلہ دو جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہورہا ہے۔ کرکٹ فینز نو جون کو نیو یارک میں شیڈول پاک بھارت کا میچ کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔


دوسری جانب پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا، مہمان ٹیم کو سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل ہے جبکہ ٹیم پاکستان سیریز بچانے کی جنگ لڑے گی۔چوتھے میچ میں شکست کے بعد شاہینوں نے ٹریننگ کرنے کے بجائے ہوٹل میں آرام کا فیصلہ کیا تھا جبکہ لاہور میں جمعے کی شام ہونے والی بارش سے بلیک کیپس کا آپشنل ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے ہفتے کو لاہور میں بارش کی پیشگوئی کی ہے بارش سے میچ متاثر ہونے کا امکان ہے ۔

مصنف کے بارے میں