پی ٹی آئی کا 9 مئی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

 پی ٹی آئی کا 9 مئی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

اسلام آباد :پی ٹی آئی نے 9 مئی کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان  کیا ہے۔

پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے ارکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور پارٹی قائدین نے شرکت کی۔ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری عمر ایوب نے کہا کہ 9 مئی کو پورے پاکستان میں پرامن اور بھرپور احتجاج کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے عرصے بعد آج دوبارہ یہاں پی ٹی آئی  کا اجلاس ہو رہا ہے، یہاں تک پہنچنے کے لئے پارٹی قائدین اور کارکنان نے بہت کچھ برداشت کیا، ہمارے کارکنان اور قائدین کو جیل کی سلاخوں میں رکھا گیا۔


بانی پی ٹی ائی نے کہا تھا آخری بال تک ہمت نہیں ہاریں گے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پورے پاکستان میں پرامن اور بھرپور احتجاج کریں گے، دھرنے کی کال صرف بانی چیئرمین ہی دے سکتے ہیں،ان سے مشاورت کے بعد شعیب شاہین کو تنظم سازی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں