9 مئی کو ملک گیر سطح پر پرامن احتجاج کریں گے ،آج بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے: بیرسٹر گوہر

9 مئی کو ملک گیر سطح پر پرامن احتجاج کریں گے ،آج بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی :چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کاکہنا ہے کہ امریکی سفیر سے ملاقات کا سائفر معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم 9 مئی کو ملک گیر سطح پر پرامن احتجاج کرینگے،آج بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
شعیب شاہین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ امریکی سفیر سے ملاقات کا سائفر معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم 9 مئی کو ملک گیر سطح پر پرامن احتجاج کرینگے،آج بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
ان کاکہنا تھاکہ   تمام ٹکٹ ہولڈر اس کو لیڈ کریں گے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں قانون پاس کیا جائے گا۔کا مزید کہنا تھا کہ آج شیر افضل مروت کو روکا گیا ان کی ملاقات نہیں ہوئی۔انتظار پنجوتھہ کا نام پہلے نکالا گیا اور اب شیر افضل مروت کا نام نکال دیاگیا۔ 
انہوں نے مزید کہاکہ  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہماری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔امریکی سفیر کی جانب سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔تنظیمی معاملات کو شعیب شاہین کے ساتھ مل کر دیکھیں گے۔ بانی پی ٹی آئی سے قانونی اور سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔ہائیکورٹ آرڈر کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کو رہنمائی دی ہے۔ہمیں امید ہے ہماری 78 چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کیاکہ بانی پی ٹی آئی نے سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا تذکرہ کیا۔ سابق کمشنر راولپنڈی نے بھی انتخابات میں دھاندلی کا تذکرہ کیا تھا۔ عدلیہ سے درخواست ہے کہ الیکشن سے متعلق درخواستوں پر جلد فیصلہ ہو۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ ہماری جوڈیشل کمیشن کی درخواست کو بھی سنا جائے۔

 امریکی سفیر کے حوالے سے بھی بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا ہے۔ہم نے امریکی سفیر کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ جہاں تک امریکی مداخلت کا تعلق ہے وہ معاملہ حکومتی سطح پر اٹھایا گیا تھا، اسکا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ آپ امریکہ جیسے ملک کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کر دیں اور انکا سفیر بھی یہاں پر روزانہ کے معاملات کو ختم کر دے اور قائد حزب اختلاف سے ملاقات نہ کرے۔

مصنف کے بارے میں