وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب  کی زیر صدارت  ای سی سی  اجلاس کل ہوگا, 11 نکاتی ایجنڈا  زیر غور آئے گا

وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب  کی زیر صدارت  ای سی سی  اجلاس کل ہوگا, 11 نکاتی ایجنڈا  زیر غور آئے گا

اسلام آباد : وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب  کی زیر صدارت  ای سی سی  اجلاس کل ہوگا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق  اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈا  زیر غور آئے گا۔اس اجلاس میں وزارت  خزانہ  کی بجٹ اخراجات  سے متعلق  سمری منظور کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ وزارت  صنعت وپیداوار کی شوگر ایکسپورٹ  سے متعلق  سمری بھی زیر غور آئے گی۔  اس کے علاوہ  مختلف ڈویژنز  کے لیے  تکنیکی سپلیمنٹری  گرانٹس کی منظوری کا بھی امکان ہے۔  

مصنف کے بارے میں