برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنےکے شواہد نہیں ملے ، مقدمہ بند

برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنےکے شواہد نہیں ملے ، مقدمہ بند

لندن:  سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر کیخلاف برطانیہ میں تیزاب پھینکنے کا مقدمہ شواہد نہ ملنے کے باعث بند کر دیا گیا۔ 

ہرٹفورڈ شائر پولیس اور انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق  کیس شواہد نہ ملنے پر بند کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کے گھر آنے اور جانے والے راستے کی کئی گھنٹوں کی فوٹیج کا جائزہ لینے کے باوجود مشتبہ شخص نہیں ملا۔

دوسری جانب سابق مشیر داخلہ نے کہا کہ پولیس تحقیقات بند کر دے مگر میں قانونی کارروائی کروں گا۔  انہوں نے گزشتہ ہفتہ حملے کا ذمہ دار حکومت پاکستان کو ٹھہرا کر قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ شہزاد اکبر نے گزشتہ برس 26 نومبر کی شام لندن کے قریب تیزاب پھینکنے کی شکایت کی تھی