ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان

 ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان

لاہور:آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ون میں شامل،گروپ بی میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور کوالیفائر ٹو میں  شامل ہے۔


ورلڈ کپ کا آغاز 3 اکتوبر سے ڈھاکہ میں ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا،پاکستان ٹیم چھ اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی۔ میچ سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم آٹھ اکتوبر کو آسٹریلیا، گیارہ اکتوبر کو کوالیفائر ون اور تیرہ اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔