توقع نہیں تھی کہ "عشق مرشد" اتنا کامیاب جائے گا، بلال عباس

توقع نہیں تھی کہ

کراچی:اداکار بلال عباس خان  کاکہنا ہےکہ  اس بات کی توقع نہیں تھی کہ ڈرامہ" عشق مرشد" اس قدر کامیاب جائے گا۔
بلال عباس نے ایک وی لاگ میں  ڈرامے عشق مرشد  کی کامیابی کے بارے میں  بات کی ۔

"عشق مرشد "کی کامیابی پر پوچھے گئے سوال پر اداکار نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں بہت پذیرائی اور عزت ملی لیکن انہوں نے ڈرامے کی اتنی کامیابی کی توقع نہیں کی تھی۔بلال عباس کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈرامے کی اتنی کامیابی کا نہیں سوچا تھا لیکن انہیں ڈرامے کی کامیابی اور اپنی تعریفیں سن کر اچھا لگتا ہے۔

ساتھ ہی اداکار نے واضح کیا کہ وہ یوسف زئی ہیں لیکن خود کو پشتون نہیں سمجھتے بلکہ وہ مختلف قبائل کا مکسچر ہیں۔بلال عباس خان نے عشق مرشد میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، ان کے ہمراہ در فشاں سلیم اور حرا ترین نے بھی مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ڈرامے کو کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی سراہا جا رہا ہے

مصنف کے بارے میں