Get Alerts

ایشین گیمز 2026 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستانی دستے کی شرکت

ایشین گیمز 2026 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستانی دستے کی شرکت

 ایچی ناگویا: جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں ایشین گیمز 2026 کا رنگا رنگ افتتاح ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستانی دستے نے شرکت کی۔

 پاکستان کا 230 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل دستہ 23 مختلف کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کرے گا۔

 پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کل صبح پانچ بجے سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گی، جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان صبح دس بجے ہوگا۔

 4 اکتوبر تک جاری رہنے والے مقابلوں میں 45 ممالک کے 17 ہزار سے زائد ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں۔

 گزشتہ ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک سلور اور دو برانز میڈلز حاصل کیے تھے۔

ٹیگز: