Get Alerts

پاک ملائیشیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم، اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

پاک ملائیشیا تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم، اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشین وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں پاکستان اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے پاک ملائیشیا روابط کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے پر اتفاق کیا۔ گفتگو کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل برقرار رکھا جائے۔

ٹیگز: