Get Alerts

اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطہ، تعلقات پر اعتماد کا اظہار

اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطہ، تعلقات پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو بہتر بنانے پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے باہمی تعلقات کے علاوہ حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے تعاون کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ رابطہ اس وقت ہوا جب مسلم ممالک اسرائیل کی قطر میں حماس کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔ پاکستان نے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے اور اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ٹیگز: