واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور ایران کے خلاف پابندیوں سے متعلق قانون پر دستخط کر دیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت ایران کے خلاف پہلے سے عائد امریکی پابندیوں میں توسیع کردی گئی ہے، جبکہ روس کے خلاف پابندیوں، محصولات اور دیگر اقتصادی اقدامات کا دائرہ بھی وسیع کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے بدھ کے روز بل کی منظوری 159 کے مقابلے میں 262 ووٹوں سے دی تھی، جبکہ امریکی سینیٹ نے اسے 11 کے مقابلے میں 86 ووٹوں سے منظور کیا۔
قانون کے تحت امریکی صدر کو پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک پر 100 فیصد تک اضافی محصولات عائد کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔
نئے قانون کے ذریعے روس اور ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے لیے امریکی انتظامیہ کو مزید اختیارات فراہم کیے گئے ہیں۔