Get Alerts

امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کر دیے، تفصیلات 48 گھنٹوں میں جاری ہوں گی

امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کر دیے، تفصیلات 48 گھنٹوں میں جاری ہوں گی

واشنگٹن/تہران: امریکا اور ایران کے درمیان ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک نے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر ڈیجیٹل دستخط کر دیے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ایران کی جانب سے پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دستخطوں کا عمل گزشتہ روز مکمل کیا گیا۔

امریکی اعلیٰ حکام کے مطابق معاہدے کی مکمل تفصیلات آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران جاری کی جائیں گی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز بھی رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق مفاہمتی یادداشت امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور مختلف متنازع امور پر مذاکرات کے لیے ایک ابتدائی فریم ورک فراہم کرے گی۔ تاہم معاہدے کی نوعیت اور اس میں شامل نکات کے بارے میں حتمی معلومات تفصیلات کے اجرا کے بعد ہی سامنے آ سکیں گی۔

ٹیگز: