واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت محض ڈیڑھ صفحات پر مشتمل ایک عمومی نوعیت کی دستاویز ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان مذاکراتی عمل کے لیے بنیادی فریم ورک فراہم کرنا ہے۔
جے ڈی وینس کے مطابق معاہدے کی حتمی تفصیلات اور مختلف شقوں پر اتفاق آئندہ مذاکراتی ادوار میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کئی اہم نکات پر تکنیکی سطح پر تفصیلی بات چیت درکار ہے، جس کے بعد معاہدے کی مکمل شکل سامنے آئے گی۔
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ یادداشت کو حتمی معاہدہ نہیں سمجھا جانا چاہیے بلکہ یہ مستقبل کے مذاکرات کے لیے ایک ابتدائی بنیاد ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق بات چیت کے ذریعے اہم امور پر پیش رفت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گ