Get Alerts

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

واشنگٹن:امریکا اور ایران نے جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے خاتمے کے لیے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر الیکٹرانک دستخط کر دیے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں ایک عشائیے کے دوران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جس کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں اس دستاویز پر دستخط کیے۔

رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور تنازعات کے پرامن حل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک ابتدائی مفاہمتی یادداشت ہے اور مستقل امن معاہدے کے لیے مزید مذاکرات اور تکنیکی امور پر اتفاق رائے ضروری ہوگا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس پیش رفت سے خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی تعلقات کے فروغ کی امید پیدا ہوئی ہے۔

ٹیگز: