Get Alerts

اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، انٹرنیٹ سے محروم پمپس پر ایس ایم ایس ٹوکن کی منظوری

اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، انٹرنیٹ سے محروم پمپس پر ایس ایم ایس ٹوکن کی منظوری

اسلام آباد: پٹرول ریلیف سکیم پر ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں سکیم پر عملدرآمد اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں انٹرنیٹ سے محروم علاقوں میں قائم پٹرول پمپس پر ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز ریڈیم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور صوبوں کو انٹرنیٹ سے محروم پٹرول پمپس کی فہرستیں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ملک بھر میں بڑی تعداد میں پٹرول پمپس ریلیف اسکیم کے سسٹم پر فعال ہیں اور شہری فیول ٹوکنز ریڈیم کر رہے ہیں، جبکہ ایس ایم ایس 9771 کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ تین روز میں موصول ہونے والے تمام ادائیگیوں کے کلیمز نمٹا دیے گئے ہیں، جبکہ روزانہ موصول ہونے والے کلیمز بھی اسی روز نمٹائے جا رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے تمام کھلے اور فعال پٹرول پمپس کو ریلیف اسکیم کے سسٹم میں شامل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مستقل بند اور صرف ڈیزل فروخت کرنے والے پمپس کو فہرست سے نکالا جائے۔

ٹیگز: