" انٹرنیٹ تو ہمارا بھی بند ہو جاتا ہے، کہا جاتا ہے سمندر میں انٹرنیٹ کیبل میں خرابی ہو گئی ہے"،انٹرنیٹ بند نہ کرنے کے حکم میں چھ فروری تک توسیع

کراچی :انٹرنیٹ بند نہ کرنے کے حکم میں چھ فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی اے  کو انٹرنیٹ بند نہ کرنے کے حکم میں چھ فروری تک توسیع کر دی ہے۔ چیف جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ انٹرنیٹ تو ہمارا بھی بند ہو جاتا ہے، کہا جاتا ہے سمندر میں انٹرنیٹ کیبل میں خرابی ہو گئی ہے۔

ملک میں بلاجواز انٹرنیٹ سروس کی بندش کے خلاف درخواست کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔پی ٹی اے اور وفاقی حکومت نے تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی ہے۔ جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پچھلے سال مئی میں 3 دن مسلسل انٹرنیٹ سروس بند رہی، پوچھا جائے کس قانون کے تحت انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی تھی۔

چیف جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ وہ کہیں گے ہماری مرضی انٹرنیٹ بند کردیا یا کہیں گے کہ تکنیکی فالٹ آگیا تھا۔ 
پی ٹی اے کے وکیل نے کہا کہ ملک میں الیکشن ہونے والے ہیں، انٹرنیٹ پر زیادہ رش کی وجہ سے سروس سلو ہو جاتی ہے۔

مصنف کے بارے میں