Get Alerts

اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی بڑھانے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت تجارت اور برآمدات کے فروغ سے متعلق بین الوزارتی اجلاس ہوا، جس میں پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے اور برآمدات میں اضافے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں پاکستانی مصنوعات کا معیار اور مسابقتی صلاحیت بہتر بنانے، نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے اور برآمدات میں تنوع پیدا کرنے پر زور دیا گیا۔ یورپی یونین میں جی ایس پی پلس کے مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 شرکا نے برآمدات کے فروغ کے لیے پوری حکومت پر مشتمل مربوط حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزارتوں اور صوبوں کو برآمدات سے متعلق اہم اقدامات میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی گئی۔

 اجلاس میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطوں کے ذریعے پاکستان کے معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

 اجلاس میں معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری تجارت سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ٹیگز: