Get Alerts

 معروف کامیڈین آصف اقبال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

 معروف کامیڈین آصف اقبال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

لاہور: معروف کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے۔ اہلِ خانہ کے مطابق انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
 آصف اقبال کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد کو ہارٹ اٹیک کے بعد فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔
 سینئر اداکار آصف اقبال نے اپنے فنی کیریئر کے دوران متعدد سٹیج ڈراموں میں اداکاری کی اور اپنے منفرد اندازِ مزاح کے باعث شائقین میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
 ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز حلقوں میں سوگ کی فضا ہے، جبکہ مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے آصف اقبال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: