Get Alerts

پاکستان کو فساد اور لانگ مارچ نہیں، اتحاد، امن اور استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال

پاکستان کو فساد اور لانگ مارچ نہیں، اتحاد، امن اور استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال

نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو فساد اور لانگ مارچ کی نہیں بلکہ اتحاد، امن اور استحکام کی ضرورت ہے۔ نارووال میں ٹیکنیکل کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کار اسی ملک کا رخ کرتے ہیں جہاں امن اور استحکام ہو۔

 احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر کسی ملک کی ٹی وی سکرینز پر مارا ماری کے مناظر چل رہے ہوں تو کیا بین الاقوامی سرمایہ کار ایسے ملک کا رخ کرے گا؟ سرمایہ کاری کے لیے امن اور استحکام بنیادی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے امن، استحکام اور اتحاد کی آواز بنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ہمیں لڑانا چاہتا ہے تو نوجوان ایسی آوازوں کو مسترد کریں۔

 احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کا مشن پاکستان کو دنیا کی بہترین معیشت بنانا ہے۔ نوجوانوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہیں مرغیاں، کٹے، کٹیاں اور انڈے دینے کے بجائے تعلیم اور ہنر فراہم کرنا چاہیے۔

 ان کا کہنا تھا کہ تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوان بہترین معمار بن کر اپنے لیے خود سرمایہ اکٹھا کریں گے، یہی نوجوان ملک کا سرمایہ افتخار اور پاکستان کی پہچان بنیں گے۔

ٹیگز: