Get Alerts

معاشی استحکام منزل نہیں، پائیدار ترقی کی جانب سفر کا آغاز ہے، احسن اقبال

معاشی استحکام منزل نہیں، پائیدار ترقی کی جانب سفر کا آغاز ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشکل معاشی ایڈجسٹمنٹ کے بعد معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے، تاہم یہ منزل نہیں بلکہ پائیدار معاشی ترقی کی جانب سفر کا آغاز ہے۔

ماہانہ ترقیاتی رپورٹ برائے اگست کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان کے تحت معاشی استحکام کو پائیدار معاشی تبدیلی میں تبدیل کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جولائی 2026 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 9.2 فیصد رہی، جبکہ ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ مالی سال 2025-26 میں ترسیلات زر ریکارڈ 41.6 ارب ڈالر رہیں۔

احسن اقبال کے مطابق جولائی میں اشیاء کی برآمدات 9.4 فیصد اضافے سے 3 ارب ڈالر جبکہ اشیاء و سروسز کی مجموعی برآمدات 3.9 ارب ڈالر رہیں۔ آئی ٹی برآمدات بھی 417 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جولائی میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 8.4 فیصد اضافے سے 820.9 ارب روپے رہیں، جبکہ مالی سال 2025-26 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 2.6 فیصد تک محدود رہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی وسائل کو زیادہ معاشی و سماجی اثرات رکھنے والے منصوبوں پر خرچ کر رہی ہے، جبکہ جولائی میں ترجیحی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 211.327 ارب روپے فنڈز جاری کیے گئے۔

ٹیگز: