گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ایک بار پھر  ملتوی

گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ایک بار پھر  ملتوی

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ایک بار پھر ملتوی کردی گئی ہے۔

رہنما  پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ کے مطابق،  گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری 10 مئی بروز جمعہ شام پانچ بجے گورنر ہائوس لاہور میں ہوگی۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ تقریب حلف برداری کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئی ہے۔

یاد رہے 5 مئی کو بھی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری منسوخ کردی گئی تھی۔