ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی

 ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی

لاہور:ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی۔ٹی ٹوینٹی  ورلڈ کپ 2024 کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ  کا نام میٹرکس رکھا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سٹار فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کٹ پہن کر سامنے آئے۔  فاسٹ بولر نسیم شاہ اور وکٹ کیپر محمد رضوان بھی کٹ پہنے موجود تھے۔ 

تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت پی سی بی عہدیدران نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کےلیے انگلینڈ سے امریکہ روانہ ہوگی۔

مصنف کے بارے میں