منشیات فروشی میں ملوث بڑا گینگ گرفتار

منشیات فروشی میں ملوث بڑا گینگ گرفتار

لاہور:منشیات فروشی میں ملوث بڑا گینگ گرفتار کرلیاگیا ہے۔ لاہور میں منشیات سپلائی کرنے والے جورڈن گینگ کو پولیس نے کو گرفتارکر کے کروڑ روپے کی منشیات برآمد کر لی ہے۔  منشیات فروش گینگ بیرون ممالک سے منشیات سے بھری امپورٹڈ چاکلیٹ کوریئر سروسز کے ذریعے منگوا کر لاہور میں سپلائی کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گینگ آئس، چرس، افیون اور دیگر منشیات امپورٹڈ پیکنگ میں فراہم کرتا تھا۔گینگ کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر بدعنوان اہلکاروں کی ملی بھگت سے مختلف کمپنیوں کی کوریئر  سروسز کے ذریعے غیر قانونی اشیا کی سمگلنگ کی جاتی تھی جو لاہور کی ایلیٹ کلاس اور تعلیمی اداروں میں فروخت ہوتی تھی۔

پنجاب پولیس کے آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے ڈیفنس میں چھاپہ مار کر 3 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ گینگ کا سرغنہ محمد ایوب عرف جورڈن بیرون ملک فرار ہے۔12 سال سے سرگرم منشیات فروش گینگ کی گرفتاری پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پولیس ٹیم کو وزیر اعلیٰ آفس بلا کر شاباش دی اور افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

مصنف کے بارے میں