جویریہ عباسی نے نئی زندگی کا آغاز کر لیا

جویریہ عباسی نے نئی زندگی کا آغاز کر لیا

کراچی :جویریہ عباسی نے نئی زندگی کا آغاز کردیا ہے۔ نئی زندگی کی شروعات پر ان کی بیٹی اور خاندان کی طرف سے  نیک تمناؤں کااظہار کیاگیا ہے۔  

جویریہ عباسی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی، جس میں فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ایفل ٹاور پر مرد اور خاتون کو ایک دوسرے کے ہاتھ تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں مرد اور خاتون کے چہرے دکھائی نہیں دیتے، تاہم اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مختصر کیپشن میں لکھا کہ "نئی زندگی کا آغاز"۔ سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی جب کہ ان کی بیٹی عنزیلہ عباسی نے بھی پوسٹ پر کمنٹ کیا۔


عنزیلہ عباسی نے والدہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی جانب سے نئی زندگی کا آغاز کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے محبت کا اظہار بھی کیا۔جہاں عنزیلہ عباسی نے والدہ کی نئی زندگی پر خوشی کا اظہار کیا۔جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی اگست 2023 میں رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں اور بیٹی کی شادی کے ایک سال بعد اداکارہ نے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔


اگرچہ جویریہ عباسی نے انسٹاگرام پوسٹ اور کیپشن کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے نئی زندگی کا آغاز کردیا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے شادی کی ہے یا پھر انہوں نے منگنی کی؟

جویریہ عباسی نے پہلی شادی اداکار شمعون عباسی سے نوجوانی میں 1997 میں کی تھی، تاہم دونوں نے 2007 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ دونوں کے ہاں شادی کے دو سال بعد بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔بیٹی کی شادی کے ایک سال بعد اب جویریہ عباسی نے بھی نئی زندگی کی شروعات کردی جب کہ شمعون عباسی پہلے ہی تیسری شادی کر چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں